ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز کانفرنس میں محفوظ معاشروں کی تعمیرکیلئے حکمتِ عملی کوحتمی شکل دے دی گئی،

سکول سیفٹی پروگرام کے ذریعے ہم اپنے بچوں جو ہمارامستقبل ہیں ،اُن کی زندگیوں کو محفوظ بناسکتے ہیں‘ ڈاکٹر رضوان نصیر

جمعہ 30 جنوری 2015 19:19

لاہو ر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء یسکیو 1122ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ میٹنگ کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز کانفرنس میں پاکستان میں محفوظ معاشروں کی تعمیرکیلئے جامع حکمتِ عملی کو حتمی شکل دے دی گئی،قبل ازیں ڈائریکٹرجنرل ایمرجنسی سروسز ،پنجاب ڈاکٹررضوان نصیر نے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کی ہنگامی میٹنگ بلائی، میٹنگ میں پنجاب کے تمام اضلاع میں سکول سیفٹی، پیچیدہ ایمرجنسیز کی روک تھام،کمیونٹی واچ اور کمیونٹی بیسڈ ڈزاسٹررسک منیجمنٹ پروگرام کوحتمی شکل دی گئی۔

تمام ضلعی ایمرجنسی افسران نے اپنے اضلاع میں ایمرجنسیز کی نوعیت اور تجربات کی روشنی میں مثبت تجاویز دیں، جس پرڈی جی ریسکیو پنجاب نے انہیں فروری کے اواخرتک سکول سیفٹی پروگرام کو نافذ کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ضلعی ایمرجنسی افسران نے اپنے اپنے اضلاع کی سطح پرکمیونٹی واچ کے روایتی پہرہ داری کے نظام کو ازسرِنو بافذ کرنے کے عزم کابھی اعادہ کیا،انہوں نے کہاکہ وہ ہرطرح کی ایمرجنسیز کی روک تھام کیلئے کمیونٹی بیسڈ ڈزاسٹررسک منیجمنٹ (CBDRM)کے اجراء کوبھی یقینی بنائیں گے جبکہ کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز (CERTs)کے ذریعے شہریوں کوتربیت دیں گے تاکہ وہ مقامی سطح پرجان و مال کونقصان پہنچانے والے ہزڈز کی نشاندہی، صفائی ستھرائی کانظام، عوامی جلوس کی جگہوں اور مواقع بشمول عید،محرم الحرام اور دیگرمعاشرتی اِکَٹھ کے موقع پرمشکوک سرگرمیوں پرنظررکھیں۔

میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹررضوان نصیر نے مزید کہاکہ 30لاکھ ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کرکے ریسکیو1122نے Saving Livesکے تصورکوحقیقت کاروپ دے دیاہے، اب ہماراموٹوChanging Mindsہے جس کے تحت معاشرتی سطح پرشہریوں کی سوچ بدلنے کے بارے آگاہی دی جائے گی تاکہ ایمرجنسی ہونے سے پہلے اس کی روک تھام کی جاسکے،انہوں نے کہاکہ ریسکیو1122نے CERTsکے قیام کے ساتھ ہی پنجاب کے تمام تحصیلوں میں کمیونٹی بیسڈڈزاسٹر رسک ریسپانس(CBDRM) پروگرام کونافذ کردیاہے جس کے ذریعے ہم محفوظ ، صحت مند اور توانا معاشروں کی تعمیر کرسکیں گے ۔

انہوں نے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کوہدایت کی کہ وہ اس پروگرام کو نافذ کریں اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں جبکہ سکول سیفٹی پروگرام کے ذریعے ہم اپنے بچوں جو ہمارامستقبل ہیں ،اُن کی زندگیوں کو محفوظ بناسکتے ہیں۔انہوں نے ڈی ای اوزکومزید ہدایت کی کہ وہ کمیونٹی واچ کے ذریعے اپنے اپنے اضلا ع میں ہونیوالی مشکوک سرگرمیوں پرنظررکھیں کیونکہ یہ ملک ہماراہے اور ہم نے ہی اسے ریسکیو کرناہے ۔

اس موقع پرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈزاسٹرمنیجمنٹ کے نمائندگان بشمول بریگیڈئیر(ر)ساجد نعیم ، کیپٹن آصف اقبال ، کیپسٹی بلڈنگ ماہرین بشمول وسیم احمد؛ڈپٹی ڈائریکٹرٹریننگ ڈاکٹرفرحان خالد، ہیڈ آف کمیونٹی سیفٹی ونگ مس رقیہ بانوجاوید اور کورس کے شرکاء ضلعی ایمرجنسی آفیسرز بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :