پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبوں کا دائرہ کار مزید بڑھایا جا رہا ہے‘ قمرالاسلام،

حکومت پنجاب کی کوشش ہے کہ 2018تک پنجاب میں کوئی بچہ سکول سے باہر نہ رہے ‘چےئرمین پنجا ب ایجو کیشن فاؤنڈیشن

جمعہ 30 جنوری 2015 19:24

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) چےئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن قمر الاسلام راجہ نے کہا ہے کہ سکول انرولمنٹ کے اہداف کے حصول کے لیئے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبوں کا دائرہ کار مزید بڑھایا جا رہا ہے تاکہ کوئی بچہ ناخواندہ نہ رہے۔ اپنے ایک بیا ن میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف کے ایجوکیشن سیکٹر ریفارم پروگرام کے تحت صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیئے اقدامات کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

سکولوں میں طالبعلموں کی حاضری بڑھانے پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی کوشش ہے کہ 2018تک پنجاب میں کوئی بچہ سکول سے باہر نہ رہے ۔ اس حوالے سے پنجاب سکول ریفارم پروگرام کے نئے اہداف مقرر کیئے گئے ہیں اور 18پوائنٹس پر مبنی نئے روڈ میپ پروگرام پر عمل در آمدسے صوبے میں ہر بچہ کی تعلیم تک یکساں رسائی ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہاسی طرح پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کے جدید خطوط پر تربیت سے اعلی تربیت یافتہ اساتذہ کا پول دستیاب ہو گاجس سے کوالٹی ایجوکیشن کے حصول میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں ہر مستحق بچے کو مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیئے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مفت تعلیمی ماڈلز متعارف کروائے ہیں ۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر مبنی ان تعلیمی منصوبوں سے 16لاکھ مستحق طلبا ء و طالبات کو گھروں کے نزدیک مفت تعلیم کی سہولتیں میسر آئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :