پاکستانی جامعات میں دنیا میں متعارف ہونے والے نئے علوم اور ٹیکنالوجیزمتعارف کرائی جائیں ،صدر ممنون حسین ،

پاکستانی جامعات کے بڑھتے ہوئے معیار ِتعلیم پر اطمینان کا اظہار

جمعہ 30 جنوری 2015 19:26

پاکستانی جامعات میں دنیا میں متعارف ہونے والے نئے علوم اور ٹیکنالوجیزمتعارف ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ہدایت کی ہے کہ پاکستانی جامعات میں دنیا میں متعارف ہونے والے نئے علوم اور ٹیکنالوجیزمتعارف کرائی جائیں۔ اس سلسلے میں توانائی سے متعلق علوم کو خاص اہمیت دی جائے۔صدر مملکت نے یہ بات کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ریکٹر ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنھوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستانی جامعات اور تعلیم کے اعلیٰ اداروں میں ایسے کورسز متعارف کرائے جائیں جن کی مدد سے ہمارے نوجوان اپنے ذاتی کاروبار شروع کرسکیں اور انھیں پرکشش ملازمتیں بھی مل سکیں۔صدر مملکت نے پاکستانی جامعات کے بڑھتے ہوئے معیار ِتعلیم پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ اب انھیں عالمی رینکنگ میں مقام بنانے کے لیے کوشش کرنی چاہئے۔انھوں نے کامسیٹکس انسٹی ٹیوٹ کی کارکردگی کی تعریف کی اور توقع ظاہر کی کہ یہ ادارہ ملک کی ترقی کے لیے افرادی قوت کی تیاری میں فعال کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :