کراچی ،15پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث سیاسی جماعت کاٹارگٹ کلر گرفتار

جمعہ 30 جنوری 2015 19:34

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پولیس نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن میں کارروائی کرکے15پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ بسم اللہ چوک جنگل اسکول کے قریب پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر سیاسی جماعت کے بلدیہ سیکٹر یونٹ 116کے کارکن عارف عرف اندھا کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس کا ساتھی وحید بش موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ملزم کے قبضے ایک کلاشنکوف ،دستی بم اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور اس نے 15پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے ۔ادھر کلفٹن تھانے کی حدود کلفٹن بلاک 9 سے پولیس مقابلے میں 25سالہ منیب الرحمن گرفتار کرلیا گیا ۔ملزم کے قبضے سے ٹی ٹی پستول ،مسروقہ موٹر سائیکل اور تین موبائل فونز برآمد کرلیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :