ایس آئی یو پولیس نے کراچی کے علاقے نیو کراچی میں چھاپہ مارکر 2بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا

جمعہ 30 جنوری 2015 19:34

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) ایس آئی یو پولیس نے کراچی کے علاقے نیو کراچی میں چھاپہ مارکر 2بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا ۔ایس آئی یو پولیس پارٹی نے ایس ایس پی فاروق اعوان کی سربراہی میں نیو کراچی کے علاقے میں چھاپہ مارکر ارسلان اور شاہد زمان عرف حسین کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول ،موبائل اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ۔پولیس کے مطابق ملزم بھتہ خوری ،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں سمن آباد،گلبرگ ،حیدری اور نارتھ ناظم آباد تھانو ں کو مطلوب تھے ۔ملزمان نے دوران تفتیش مذکورہ علاقوں میں اسٹریٹ کرائم اور دکانداروں سے بھتہ وصول کرنے کا اعتراف کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :