بدین میں جرائم کی اصل وجہ ایس ایس پی بدین نے بتا دی

جمعہ 30 جنوری 2015 19:55

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29جنوری۔2015ء) ایس ایس پی بدین خالد مصطفی کو را ئی نے کہا ہے کے اتر سندھ کے جرائم پیشہ اور پولیس کو مطلوب لو گو ں نے بدین ضلع سمیت زیرین سندھ میں مختلف لو گو ں کے پاس پنا ہ لے رکھی ہے جنہوں نے سندھ کے اس پر امن ضلع بدین میں جرائم کا با زار گرم کر رکھا ہے وہ گذ شتہ روز اپنی آفیس میں بدین شہری اتحاد کے وفد اور صحا فیو ں سے با تیں کر رہے تھے انہوں نے کہا کے 95% فیصد پو لیس اہلکارمجھ سے تعا ون کرنے کے لیئے تیار نہیں ہیں یہی وجہ ہے کے میں جس دن سے بدین آیا ہو ں اس دن سے بدین ضلع میں جرائم کی وار داتو ں میں اضا فہ ہو گیا ہے انہو ں نے شہریو ں سے اپیل کی کے میرے ساتھ تعا ون کر یں اور مجھے ایک ما ہ کا مو قع فراہم کر یں تا کے میں پولیس میں تبدیلیو ں کے ساتھ جرائم پیشہ افراد اور گرو ہ تک رسا ئی حا صل کر سکوں پھر بدین ضلع کے شہری دیکھیں گے کے بدین ضلع سے ان جرائم پیشہ افراد کا کیسا صفا یہ ہو تا ہے انہوں نے شہر یو ں کواس بات کایقین دلا یا کے تا جر شکور کھٹی کے قا تلو ں کو کسی صورت نہیں بخشا جا ئیگا اور وہ میرے لیئے چیلنج بنے ہو ئے ہیں بدین شہری اتحاد کے رہنما ؤ ں خانصا حب الله بچا یو میمن،عاشق حسین خواجہ،طا رق عزیز میمن اور دیگر نے کہا کے جب سے یہ ملک وجود میں آیا ہے اس سے پہلے بھی بدین سندھ کا پر امن علا ئقہ سمجھاجاتا تھا لیکن کچھ عر صے سے جرائم پیشہ افراد اور گرو ہو ں کی آما جگاہیں بنا ہو ا ہے انہوں نے ایس پی بدین پر وا ضع کیا کہ تا جر شکور کھٹی کے قا تلو ں سمیت شہر یو ں کے گھرو ں اور دکا نو ں سے ہو نے وا لی چو ریو ں اور چوری ہو نے والی گا ڑیا ں بر آمد نہیں ہو رہی ہیں اور شہریو ں کو مکمل تحفظ فراہم نہیں ہوا تو ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ایس ایس پی بدین نے شہریوں کو یقین دلا یا اور ایک ماہ کی مہلت مانگتے ہو ئے کہا کے ایک ما ہ میں بدین ضلع میں مکمل امن قائم نہیں کر سکا تو میں خود بدین سے اپنا تبادلا کر ا کر چلا جا ؤ نگا۔