سانحہ شکارپور، بدین ، ماتلی سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی دھرنا، سوگ میں پورا شہر بند

جمعہ 30 جنوری 2015 19:55

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29جنوری۔2015ء) ضلع بدین میں شکارپور واقعے کے خلاف بدین ، ماتلی سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی دھرنا، سوگ میں پورا شہر بند کر دیا گیا، مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے تین دن سوگ منانے کا اعلان، تفصیلات کے مطابق مجلس وحد ت المسلمین ضلع بدین کے رہنماؤں کی جانب سے شکارپور میں امام بارگاہ اور مسجد میں ہونے والے دھماکے میں پچاس سے زائد جان بحق ہونے والے افراد کی سوگ میں بدین ، ماتلی سمیت ضلع بھر کے چھوٹے بڑے شہر بند ہوگئے جبکہ ضلع قیادت کی جانب سے اس واقعے کے خلاف تین دن سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :