اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے شروع کی گئی خصوصی مہم کے دوران مختلف افراد کیخلاف کارروائی،

سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والے 5045،بغیر موٹر سائیکل چلانے والے7051افراد کو جرمانے

جمعہ 30 جنوری 2015 20:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے شروع کی گئی خصوصی مہم کے دوران رواں ماہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والے 5045،دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے والے2935،ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والے7051افراد کے خلاف کاروائی کی گئی،جبکہ کالے شیشے اور اضافی سلنڈر رکھنے والیPSV گاڑیوں کے خلاف بھی سخت کاروائی جاری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اور ٹریفک کی روانی کو رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے رواں ماہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والے 5045،دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے والے 2935، ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والے 7051، اپلائیڈ فار گاڑیوں کو چلانے والے3185،ریڈ سگنل کے خلاف ورزی کرنے والے 2596،روٹ کے خلاف ورزی کرنے والی 1902، PSVگاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جبکہ دھواں دینے والی اور قانون کے مطابق مقرر کردہ تعداد سے زائد CNGسلنڈر رکھنے والیPSV گاڑیوں ، پریشر ہارن ،ہائی بیم لائٹ اور اوور لوڈنگ والی گاڑیوں کے خلاف مستقل بنیاد وں پر کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اس خصوصی مہم کے لئے سپیشل سکواڈتشکیل دےئے گئے ہیں جو کہ اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں اور چوکوں میں کاروائی کر رہے ہیں اس خصوصی مہم کا بنیادی مقصد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانااور شہر میں مربوط ٹریفک نظام کو برقرار رکھنا ہے ،ایس پی ٹریفک خالد رشید اس خصوصی مہم کی نگرانی کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :