گورنر سندھ کاشکار پور امام بار گاہ پر بم دھماکے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار

جمعہ 30 جنوری 2015 20:29

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے شکار پور امام بار گاہ پر بم دھماکے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے آئی جی سندھ پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ملوث عناصر کو ہر صورت گرفتار کیا جائے دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔ گورنر سندھ نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ زخمی افراد کے علاج معالجے میں کوئی بھی کسر نہ چھوڑی جائے ۔ گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت ، لواحقین کو صبر جمیل اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :