یورپی پارلیمنٹ کے صدر مارٹن سخلٹز کی برسلز میں چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری سے ملاقات،
دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ
جمعہ 30 جنوری 2015 20:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) یورپی پارلیمنٹ کے صدر مارٹن سخلٹزنے بلجیم کے شہر برسلز میں چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری سے ملاقات کے دوران یورپی پارلیمنٹ کی طر ف سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ۔ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے یورپین پارلیمنٹ کے صدر کو پاکستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں اشد ضروری ہیں ۔
یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری ان دنوں برسلز کے دورے پر ہیں اور پاکستانی وفد جس میں سینیٹر ز روبینہ عرفان، ہیمن داس اور امرجیت شامل ہیں کی قیادت کر رہے ہیں ۔(جاری ہے)
چیئرمین سینیٹ کا یہ دورہ مئی 2014 کے انتخابات کے بعد یورپین پارلیمنٹ کی نئی سیاسی قیادت سے اعلیٰ سطح پر پہلا رابطہ ہے ۔یورپین پارلیمنٹ کے صدر نے ایشیائی پارلیمنٹ کے قیام کے سلسلے میں چیئرمین سینیٹ کی کاوشوں کوسراہا اور اس سلسلے میں یورپین یونین اور بلجیم کی پارلیمنٹ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔
دونوں پارلیمانی رہنماؤں نے پاکستان اور یورپین یونین کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا ۔ بعدازں بلجیم میں تعینات پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے چیئرمین سینیٹ اور اُن کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جس میں پورپین پارلیمنٹ کے اراکین ، پورپین کمیشن اور تھنک ٹینکس کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی پورپین پارلیمنٹ میں ملاقات کے بعد چیئرمین سینیٹ نے پورپین پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چیئرمین سجاد کریم اور پورپی پارلیمنٹ کے رکن افضل خان سے بھی ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال اور اہم معاملات زیر بحث آئے ۔چیئرمین سینیٹ اپنے اس دورے کے دوران یورپ کے ادارہ برائے ایشین سٹڈیز میں ایک اہم لیکچر بھی دیں گے جس میں وہ امن اور ترقی کے حوالے سے پاکستان کے ویژن پر شرکاء کو تفصیلی آگاہ کریں گے جبکہ بیلجیم کی سینیٹ کی صدر سے بھی ملاقات کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
کراچی کو ایک دن بند رکھنے سے ساڑھے 3 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
-
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.