سیالکوٹ ، چارواا سیکٹر کے گاوں محال اکھنور پر بھارتی سیکورٹی فورسز کی مارٹر شل گولا باری ، دو خواتین شدید زخمی،

متعدد مکانات کو شدید نقصان ، جوابی کارروائی پر بھارتی سیکورٹی فورسز کی گنیں خاموش ہو گئیں

جمعہ 30 جنوری 2015 20:29

سیالکوٹ ، چارواا سیکٹر کے گاوں محال اکھنور پر بھارتی سیکورٹی فورسز ..

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) سیالکوٹ ورکنگ باونڈری کے چارواا سیکٹر کے گاوں محال اکھنور جہاں بھارتی باڈر سیکورٹی فورسسز کی جانب سے مارٹر شل کی گولا باری جس سے دو خواتین شدید زخمی ہو گئی متعدد مکانات کو شدید نقصان جوابی کاروائی پر بھارتی سیکورٹی فورسز کی گنیں ہوگئیں ، سرکاری زرائع نے بتایا کہ سیلاکوٹ ورکنگ باونڈری کے طاروا سیکٹر کے علاقے محال اکھنور پر بھارتی سیکورٹی فورسز نے بلا اشتعال گولا باری اور بھاری ہتھاروں سے اندھا دھند فائرنگ کرنی شروع کر دی بھارتی سیکورٹی فورسز کے گولا باری سے دو خواتین سلمہ اور نسرین شدید زخمی ہو گئی جن کو طبی امداد کے لیے سر کاری ہسپتال میں داخل کر وا دیا گیا تاہم چاروا سیکٹر کے درجنوں دہات پر گولا باری سے دیواروں اور مکانات کو نقصان ہوا تاہم چناب رینجررز کی جوابی کاروائی پر بھارتی گنیں خاموش ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :