دہشتگردی کا نہ رکنا حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے ، مولانا احمد لدھیانوی کی شکار پور دھماکے کی مذمت ،

موجودہ حالات میں دہشتگردی کا شکار افراد سے تعزیت کر نی چاہیے،اہلسنت والجماعت مذہبی اختلافات میں گولی اور گالی کے استعمال کو حرام تصورکرتی ہے ، بیان

جمعہ 30 جنوری 2015 20:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)اہلسنت و الجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے شکارپور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی کا نہ رکنا حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے  موجودہ حالات میں دہشتگردی کا شکار افراد سے تعزیت کر نی چاہیے،اہلسنت والجماعت مذہبی اختلافات میں گولی اور گالی کے استعمال کو حرام تصورکرتی ہے ۔

مولانا احمد لدھیانوی کے ترجمان قاسم فاروقی کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ ۔

(جاری ہے)

شکارپوردھماکے کی شدید میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا نہ رکنا حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمہ میں حکومت سنجیدہ نہیں،عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے پرامن لوگوں کو گرفتارکرکے دہشت گرد بنا کر پیش کیا جاتا ہے،شکارپور دھماکے میں انسانی جانوں کی ضیاع پر سخت افسوس ہے،ملک دشمن قوتیں شام ،عراق،لبنان اور بحرین کی طرح پاکستان میں بھی شیعہ سنی کے نام پر خانہ جنگی چاہتے ہیں،اہلسنت والجماعت مذہبی اختلافات میں گولی اور گالی کے استعمال کو حرام تصورکرتی ہے،ایک طرف اہلسنت والجماعت کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے دوسری جانب اہل تشیع کوٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے،حکومت دہشت گردی کے خاتمہ میں سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہی ،عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے اہلسنت والجماعت کے پرامن لوگوں کو گھروں سے گرفتارکرکے دہشت گرد بنا کر پیش کیا جاتاہے،اہلسنت رہنماوں کو گرفتار کرکے حکمران یا تو دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کرنا چاہتے ہیں یا پھر دہشت گردوں کے آگے بے بس ہوچکے ہیں،شیعہ سنی کے نام پر ہونے والے فسادات کے خاتمہ کے لیے ہم نے کئی بار حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس پر قانون سازی کی جائے ،آخروہ کون سی وجوہات ہیں جس پر حکومت آمادہ نہیں ہورہی ،پاکستان کو اس وقت مذہبی ،سیاسی ،لسانی دہشت گردی کا سامناہے،سانحہ پشاور پر پوری قوم نے ایک ہوکر دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے حکومت کا بھرپورساتھ دینے کا اعلان کیا تھا،لیکن حکومت نے اس اتحاد کو پارہ پارہ کرکے دہشت گردوں کو مزید خون بہانے کا موقع فراہم کیا ہے،اہلسنت والجماعت دہشت گردی کے خاتمہ میں حکومت سے بھرپور تعاون کرنے کو تیار ہے شیعہ سنی فسادات کے خاتمہ کے لیے حکومت فوری قانون سازی کرے تاکہ دہشت گرد عناصر کی سرکوبی کی جاسکے،وسطی ایشیا میں ایک منظم سازش کے تحت شیعہ سنی کے نام پر فسادات کرواکے خانہ جنگی کا ماحول بنایا جارہاہے،جو اسلام ممالک کے لیے انتہائی خطرناک ہے سازش ہے،حکومت ڈنگ ٹپاوٴ اور یک طرفہ پالیسی کو ترک کرکے دیرپا حل کے طرف اقدامات اٹھائے۔