شکارپور، امام بارگاہ میں خطبہ جمعہ کے دوران دھماکہ،49 افراد جاں بحق، متعدد زخمی، بعض کی حالت نازک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،
ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ، چھٹی پر موجود ہسپتال کے عملے کو فوری طلب کرلیا گیا ، کئی افراد چھت گرنے سے ملبے تلے دب گئے ، دھماکے وقت امام بارگاہ میں سو کے قریب افراد نچلی منزل اور 60 سے 70 افراد پہلی منزل پر موجود تھے ایس ایچ او ، امام بارہ گاہ کے باہر سکیورٹی انتظامات نہ ہونے کی اطلاعات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ، ڈی آئی جی دھماکے کے زخمیوں کے علاج کیلئے پنوں عاقل گیریژن سے فوج کی 4 ایمبولینسیں شکارپور پہنچ گئیں، شیعہ علماء کونسل ، جعفریہ ا لائنس اور مجلس وحدت مسلمین کا شکار پور دھماکے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان ، صدر ممنون حسین ،وزیر اعظم نواز شریف واقعہ کی شدید مذمت ، رپورٹ طلب کرلی گئی ، معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پرعزم ہیں ، وزیر اعظم ، وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ، پوری ملک دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے ،حکومت دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو نیست و نابود کرنے کی کوشش کر رہی ہے ،شرجیل میمن
جمعہ 30 جنوری 2015 20:31
شکارپور/کراچی/اسلام آباد /راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) صوبہ سندھ کے ضلع شکار پور میں امام بارگاہ میں خطبہ جمعہ کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں 49افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی چھٹی پر موجود ہسپتال کے عملے کو فوری طلب کرلیا گیا صدر ممنون حسین وزیر اعظم نواز شریف نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پرعزم ہیں وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی جمعہ کو دھماکہ شکار پور کے علاقے لکھی در کی امام بارگاہ مولا علی میں اس وقت ہوا جب نماز جمعہ کا خطبہ جاری تھا امار بار گاہ کی د و منزلہ عمارت لوگوں سے بھڑی ہوئی تھی ھماکہ کے بعد مسجد میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ اپنی جان بچانے کیلئے بدحواسی کے عالم میں بھاگ کھڑے ہوئے عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت امام بارگاہ میں تقریبا 300 افراد موجود تھے دھماکے کے بعد مسجد کی چھت بوسیدہ ہو کر نیچے آن گری جس کے نتیجے میں امدادی کارروائیوں میں مصروف متعدد افراد بھی ملبے تلے دب گئے نجی ٹی وی کے مطابق شکار پور کے ڈپٹی کمشنر ہادی بخش نے دھماکے میں 49 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کیشکارپور کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منیر جوکھیو نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں 55 افراد زخمی بھی ہوئے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.