عامر کی مشکلات کا خاتمہ نہیں ہوا
جمعہ 30 جنوری 2015 20:36
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جنوری۔2015ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے فاسٹ باؤلر محمد عامر پر لگی پابندی کا خاتمہ کرتے ہوئے انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت تو دے دی ہے لیکن ابھی اسٹار کرکٹر کی مشکلات کا خاتمہ نہیں ہوا۔فاسٹ باؤلر کو ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی پر ممکنہ طور پر ساتھی کھلاڑیوں کے رویے اور تنقید کو برداشت کرتے ہوئے تحمل سے کام لینا ہو گا اور خود ایک بہتر انسان اور ’اچھا بچہ‘ ثابت کرنا ہو گا۔
پاکستان میں ڈومیسٹک سیزن اختتام پذیر ہونے کے باعث فاسٹ باؤلر اپنی صلاحیتیں گریڈ ٹو پیٹرنز ٹرافی میں آزمانا ہوں گی جو مارچ میں کھیلی جائے گی۔آئی سی سی نے عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے لیکن وہ ستمبر سے قبل وہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکتے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق عامر کے ای ایس سی کی ٹیم کی نمائندگی کر سکتے ہیں جبکہ اس بات کے بھی قوی امکانات ہیں کہ قومی سپر ایٹ ٹورنامنٹ میں بھی کوئی ڈپارٹمنٹ پیسر کو اپنی ٹیہم سے کھیلنے کی پیشکش کر دے۔
اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے سے قبل عامر ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک کی ٹیم کی نمائندگی کرتے تھے لیکن اسکینڈل میں ملوث ہونے کے بعد معاہدہ ختم کر کے انہیں ٹیم سے نکال دیا گیا تھا۔مشہور اردو اخبار روزنامہ ایکسپریس کے مطابق پابندی ہٹنے کے بعد انہیں دوبارہ اسی ٹیم کا حصہ بنایا جا سکتا ہے لیکن اس کے لیے انہیں بینک کے محکمہ قانون کی کلیئرنس درکار ہو گی جو اس بات کا جائزہ لے گی کہ کسی سزا یافتہ کھلاڑی کو دوبارہ ٹیم کا حصہ بنایا جا سکتا ہے یا نہیں۔بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر کو کرکٹ میں واپسی پر ساتھی کھلاڑیوں کے رویے کے ساتھ ساتھ ناقدین کے سخت نشتروں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا لیکن انہیں محض اپنے کھیل دھیان دیتے ہوئے خاموشی سے اچھا بچہ ہوے کا ثبوت دینا پڑے گا۔صرف عامر کا طرز عمل ہی نہیں بلکہ ان کی قومی ٹیم میں واپسی کا بہت حد تک دارومدار ان کی باؤلنگ میں کارکردگی پر ہو گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.