ڈین جامعہ سندھ جامشوروکے ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ نے 28 اسکالرز کو ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سندیں دینے کی منظوری دیدی

جمعہ 30 جنوری 2015 20:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) ڈین جامعہ سندھ جامشوروکے ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ نے مختلف فیکلٹیز نیچرل سائنس، سوشل سائنس، ایجوکیشن آرٹس و فارمیسی کے 28 اسکالرز کو ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سندیں دینے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر عابدہ طاہرانی کی زیر صدارت بورڈ کا 120واں اجلاس ہوا جس میں سندیں دینے کی منظوری دی گئی، اجلاس میں پروائس چانسلرز، مختلف فیکلٹیز کے ڈین صاحبان، سینڈیکیٹ واکیڈمک کونسل کے نامزد نمائندوں ڈاکٹر امداد علی اسماعیلی، ڈاکٹر پروین منشی، ڈاکٹر عبداللہ دایو، ڈاکٹر عبدالرسول عباسی،ڈاکٹر نور محمد جمالی، ڈاکٹر پرویز احمد پٹھان، ڈاکٹر سید جاوید اقبال، ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو، ڈاکٹر نعیم طارق ناریجو، ڈاکٹر غلام محمد لاکھو، ڈاکٹر فریال عالمانی، رجسٹرار غلام محمد بھٹو، ڈین ریسرچ اینڈ گریجویٹ اسٹڈیز ڈاکٹر صالحہ پروین، محمد نواز ناریجو، ڈاکٹر حاکم علی کناسرو، ڈاکٹر سرفراز حسین سولنگی اور اسلم پرویز میمن نے شرکت کی، اجلاس میں 11 اسکالروں کو پی ایچ ڈی جبکہ 17 اسکالروں کو ایم فل کی سندیں تفویض کرنے کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :