رائیونڈ ،معمولی تنازع پربااثرمسلح افراد کا مقامی فلور ملز پر دھاوا،لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی،

مسلح افراد نے مشینری کو نقصان پہنچایا ،اہل علاقہ نے مزاحمت کرکے مسلح افراد کو پولیس کے حوالے کردیا

جمعہ 30 جنوری 2015 20:48

رائیونڈ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) معمولی تنازع پربااثرمسلح افراد کا مقامی فلور ملز پر دھاوا،لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی ،اہل علاقہ نے مزاحمت کرکے مسلح افراد کو پولیس کے حوالے کردیا ۔تفصیلات کے مطابق مقامی معروف سماجی شخصیت و سابق کونسلر حاجی محمد عاشق کی ملکیت فائیو سٹار زفلورملز مانگا روڈ رائے ونڈپر گزشتہ روز درجن بھر سے زائد افراد داخل ہوئے اور چوکیدار محمد اشرف کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ملز کے آفس سے دو لاکھ آٹھ ہزار روپے نقدی لوٹ لی۔

(جاری ہے)

محلے داروں نے15پر پولیس کو اطلاع کی جس پر تھانہ سٹی رائے ونڈ کی گشت پر مامور سرکاری گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور مسلح افراد کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ملز مالک حاجی محمد عاشق کے بیٹے مل منیجرآصف عرفان نے بتایا کہ ان کا لاہور کے بااثر شخص رانا محمد سعید سے معمولی تنازع چل رہاہے جس کی رنجش پر ملزمان رانا محمد سعید سمی وغیرہ پانچ مسلح افراد غندہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہماری فیکٹری میں زبردستی داخل ہوئے اور ملز کے اندر توڑ پھوڑ کی اور مشینری کو نقصان پہنچایا ۔

متعلقہ عنوان :