پسند کا کھانا نہ ملنے وزیراعظم کا شکوہ

جمعہ 30 جنوری 2015 20:49

پسند کا کھانا نہ ملنے وزیراعظم کا شکوہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جنوری۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف خوش خوراکی کے حوالے سے کافی مشہور ہیں۔ جہاں جاتے ہیں ان کیلئےاچھا کھانا حاضر ہوتا ہے لیکن کراچی چیمبر کی تقریب میں پسند کا کھانا نہ ملنے پر شکوہ کر دیا۔وزیراعظم نواز شریف کراچی دورے میں اسٹاک مارکیٹ گئے تو انتظامیہ نے خوب آو بھگت کی۔

(جاری ہے)

اسٹاک کی کارکردگی بتائی اور ظہرانے پر کھانا بھی کھلایا جس میں باربی کیو، فنگر فش، ملائی بوٹی ، کباب ، اسپیشل دال، چاول اور فروٹ ٹرائفل بھی رکھا گیا لیکن وزیراعظم کو کھانا پسند نہ آیا تو اظہار کرنے میں ذرا بھی دیر نہ لگائی اور کہ دیا کہ کمزور کھانا کھلایا گیا۔

کوئی بھی موقع ہو وزیراعظم کو اچھا کھانا نہیں بھولتا۔ لاہور کی ادبی محفل قیمے پر تبصرہ کیا تو حاضرین مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔ سانحہ پشاور پر اے پی بلائی تو عمران خان کو ملاقات کی دعوت دینے کے ساتھ کھانے کا ذکر کرنا نہ بھولے۔ سری پائے نواز شریف کی پسندیدہ ڈش قرار دی گئی تو انہوں نے خود ہی اس کی تردید بھی کر دی۔ وزیراعظم نواز شریف کی خوش خوراک سے سب ہی واقف ہیں اس لئے جہاں جاتے ہیں ان کی تواضع بھی اسی طرح کی جاتی ہے کھانا پسند کا نہ ہو تو وہ اس کا اظہار بھی کر دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :