قلات ڈسٹرکٹ کا چیئرمین چار جماعتی اتحاد کا نامزد امیدوار میر ببرک خان زہری نے بلا مقابلہ جیت لیا

جمعہ 30 جنوری 2015 20:58

قلات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) قلات ڈسٹرکٹ کا چیئرمین چار جماعتی اتحاد کا نامزد امیدوار میر ببرک خان زہری نے بلا مقابلہ جیت لیا جن کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے ان کی جیت کو خوشی سے مسلم لیگ بلوچستان کے صدر چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ کی زہری کے چھوٹے بھائی مسلم لیگ ن ضلع قلات کے صدر نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری نے اہم کردار ادا کیا جبکہ ڈپٹی چیئرمین جمعیت علماء اسلام زہری نے اہم کردار ادا کیا جبکہ ڈپٹی چیئرمین جمعیت علماء اسلام کے حافظ محمد ابراہیم لہڑی نے جیت لیا۔

اس موقع پر سینکڑوں قبائلی عمائدین نے نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری کی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے کے لئے پہنچے ۔ اس موقع پر نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چار جماعتی اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں نومنتخب چیئرمین عوامی مسائل حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے ہر جگہ بھاری اکثریت سے میدان مار لیا ہے یہ ہمارے صوبائی قائد اور مرکزی قائد کی قربانیوں اور عوام دوستی کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ ہم قلات میں امن و امان کے لئے اور دیگر بنیادی ضروریات کے لئے دن رات کام کریں گے اس موقع پر منتخب چیئرمین میر ببرک خان زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میری جیت عوام کی جیت ثابت ہوگی ۔

بلوچ قوم کے درد کو سمجھتے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے بلوچستان میں امن پیدا کیا ہے انہوں نے کہاکہ میری ترجیحات میں امنو امان کے ساتھ گیس کی بحالی ، پانی ، بجلی کے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور تعلیم ، صحت اور کھیل کے میدانوں کو دوبارہ آباد کرنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں چار جماعتی اتحاد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مایوس نہیں کرینگے ۔ قلات کے چیئرمین کے لئے بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مشکور ہوں اس موقع پر سنی تحریک سردار صاحبان اور معتبرین نے سینکڑوں کی تعداد میں آکر مبارکباد دی ان کے نقش قدم پر چل کر قلات، سوراب اور منگچر کے عوام کے لئے برابر کام کریں گے۔