ژوب آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کا اجلاس مغویوں کی عدم بازیابی پر اظہار تشویش یکم فروری کو احتجاجی جلسہ ہو گا

جمعہ 30 جنوری 2015 20:58

ژوب( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) ژوب آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کا اجلاس مغویوں کی عدم بازیابی پر اظہار تشویش یکم فروری کو احتجاجی جلسہ ہو گا تفصیلات کے مطابق ژوب آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں چار جنوری کو کوئٹہ قومی شاہراہ سے اغوا ہونے والے میں سے تاحال بعض مغویوں کی عدم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ مغویوں کی عدم بازیابی سے متاثرہ خاندانوں اور پورے علاقے میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے اجلاس میں کہا گیا کہ مغویوں کی بازیابی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی جائیگی اور فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلے میں یکم فروری بروز اتوار کو ایک احتجاجی جلسہ عام منعقد ہو گا۔

متعلقہ عنوان :