بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں بھرپور کامیابی حاصل کرنے پر کونسلرز ،اتحادی پارٹیوں اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں،پارٹی بیان

جمعہ 30 جنوری 2015 21:06

ژوب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوامیپ کی بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں بھرپور کامیابی حاصل کرنے پر کونسلرز ،اتحادی پارٹیوں اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی خدامت جاری رکھے گے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوامیپ کی کامیابی ایک طویل سیاسی جدوجہداور عوامی خدمت کا نتیجہ ہے لیکن بعض عناصر پشتونخوامیپ کی عوامی خدمت کا سہرا اپنے حصہ میں ڈالنے کیلئے نامناسب اور حقیقت سے منافی بیانات کا سہارا لے رہے ہیں حالانکہ وہ 20سال سے مسلسل ژوب کے سیٹ پر کامیاب ہورہے ہیں اور اس دوران ژوب میں کوئی نمایاں کارکردگی نظر نہیں آئی بلکہ ژوب کو مزید پسماندگی کی طرف دھکیلا گیا ژوب شہر میں دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ بالخصوص پینے کے صاف پانی کا ایک اہم مسئلہ تھا جس کیلئے پارٹی کے سینیٹر عبدالرحیم مندوخیل ،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ،رکن صوبائی اسمبلی عارفہ صدیق کے فنڈز سے کروڑوں روپے منظور کرائے گے اور اس مسئلہ کو مکمل طور پر حل کرنے کیلئے مزید فنڈ منظور کراکر اس مسئلے کا خاتمہ کیا جائیگا ژوب میں پشتونخوامیپ کے ترقیاتی منصوبے ہمارے عوام کے سامنے ہے اور کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ ژوب سے منتخب ایم پی اے حقیقت کو چھپانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہے لیکن اب عوام باشعور ہیں جنہوں نے بلدیاتی انتخابات میں پشتونخوامیپ پر اعتماد کرتے ہوئے نمایاں کامیابی سے ہمکنار کیا ۔ جس کے مطابق میونسپل کمیٹی ژوب کے چےئرمین کیلئے عبدالسلیم مندوخیل، وائس چےئرمین نصیب خان ،یونین کونسل ولہ اکرم ،یونین کونسل مینا بازار ،یونین کونسل شیخان اور یونین کونسل نریزئی کے چئیرمین اور وائس چےئرمین کیلئے پارٹی کے امیدواروں اور اتحادایوں کو بھاری مینڈیٹ کامیاب ہوئے اسی طرح ڈسٹرکٹ کونسل ژوب کیلئے پارٹی اپنے اتحادیوں کے ہمراہ کامیابی کیلئے کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :