بڑیچ قبیلے کے سرکردہ سیاسی معتبرین و عمائدین کا ایک اجلاس،بلدیاتی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کومبارکباد

جمعہ 30 جنوری 2015 21:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) بڑیچ قبیلے کے سرکردہ سیاسی معتبرین و عمائدین کا ایک اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا جس میں مختلف اُمور پر غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں بلوچستان کی مخلوط حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کو بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں متحد ہو کر حصہ لینے اور بھرپور کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے ایک نیک شگون قرار دیا۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) بلوچستان کیلئے سردار الله داد بڑیچ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ سردار الله داد بڑیچ ایک مخلص اور خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت کے مالک ہیں قبیلے ،عوام اور خصوصاً مسلم لیگ (ن) کیلئے انکی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ لہٰذا مسلم لیگ (ن) کے سربراہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور پارٹی کے صوبائی صدر چیف آف جھالاوان و صوبائی وزیر نواب ثناء الله زہری سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ سینٹ کیلئے انہیں پارٹی ٹکٹ دیں اجلاس میں مزید کہا گیا کہ سردار الله داد بڑیچ سینٹ میں بھی اپنے صوبے اور یہاں کے عوام کیلئے بھرپور آواز اُٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اُمید ہے کہ مسلم لیگ (ن) بڑیچ قبیلے کو مایوس نہیں کرے گی۔ اجلاس میں سینٹ کیلئے سردار الله داد بریچ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اس سلسلے میں ہر فورم پر آواز اُٹھانے کا بھی عہد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :