کامبابی پر وطن دوست پسنل اور اتحادیوں کے مشکور ہیں ،سردار عزیز احمد محمد حسنی ، خلیل محمد حسنی

جمعہ 30 جنوری 2015 21:18

نوشکی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) ممتاز قبائلی شخصیت سردار عزیز احمد محمد حسنی اور نومنتخب ڈسٹرکٹ وائس چیرمین سردار زادہ خلیل امحمد حسنی نے مبارک باد دینے والے وفود سے کہا ہے کہ علاقے کیعوام کی خدمت بلا رنگ ونسل کی جائے گی۔

(جاری ہے)

کامبابی پر وطن دوست پسنل اور اتحادیوں کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے ہمیں علاقے کی عوام کی خدمت کا موقع دیا اتحادیوں اور عوام کو مایوس نہیں کرینگے بلکہ ضلع میں مثبت سیاسی خدمت کے فروغ کے لئے ہمیہ وقت کوشش کی جائیگی ہماری خدمت کا محور نوشکی کے پسماندہ عوام ہونگے انکی خواہشات اور توقعات پر پورااترنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔

انہونے کہا کہ سیاسی میدان میں قدم رکھنے کا مقصد علاقے کے عوام کی خدمت کو یقینی بنانا ہے عوام کو ہمیشہ نظر انداز کرکے علاقے کے عوام کی بنیادی سہولیات زندگی کے فراہمی میں کسی کو تاہی کا مظاہر نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ کآئندہ بھی سیاست میں بھر پور حصہ لیکر عوام کی خدمت کو یقینی بنائینگے۔