سندھ حکومت عوام کی جان و مال میں ناکام اور قاتلوں کی سرپرست بن چکی ہے، علامہ ناظر عباس تقوی

جمعہ 30 جنوری 2015 21:19

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) شیعہ علماء کونسل سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ شکار پور میں ہونیوالی دہشت گردی اور عوام کی جان و مال کا نقصان انتظامیہ کی نا اہلی کے سوا کچھ نہیں سندھ حکومت عوام کی جان و مال میں ناکام اور قاتلوں کی سرپرست بن چکی ہے جس کی وجہ سے بے گناہوں کا خون بہہ رہا ہے ،شیعہ علماء کونسل اس واقعہ کے خلاف 3روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے کیونکہ یہ دردناک واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت قاتلوں کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹھہرے میں لائے اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑا جائے،افواج پاکستان سندھ کی سطح پر قاتلوں کے خلاف سخت آپریشن کرے کیونکہ سندھ میں وسیع پیمانے پر دہشت گردی کا نیٹ ورک موجود ہے جسکے خاتمے کیلئے ان کا قلع قمع نہایت ضروری ہے۔بعد ازاں شہداء کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی گئی اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعاء کی گئی۔

متعلقہ عنوان :