شکار پور بم دھماکہ غیر انسانی فعل ہے ‘ سخت مذمت کرتے ہیں ،جام مہتاب حسین ڈھر

جمعہ 30 جنوری 2015 21:19

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے شکار پور کی امام بارگاہ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بہیمانہ اور غیر انسانی فعل قرار دیا ہے ۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات میں ملوث افراد انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ واقعہ کے فوری بعد زخمیوں کی مکمل دیکھ بھال کے لئے سول ہسپتال شکار پور میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر زخمیوں کے لئے خون کے عطیات خود فراہم کریں ۔

انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے جبکہ ہسپتال عملے کو سخت ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کریں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :