فرنٹیئرکوربلوچستان کی خفیہ اطلاع پرگلستان کے علاقے کلی اُمہ خان میں سرچ آپریشن،

کارروائی کے دوران بھاری مقدارمیں اسلحہ وایمونیشن اوردھماکہ خیزمواد سے بھری گاڑی برآمدکرلی

جمعہ 30 جنوری 2015 21:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) فرنٹیئرکوربلوچستان کی خفیہ اطلاع پرگلستان کے علاقے کلی اُمہ خان میں سرچ آپریشن، کارروائی کے دوران بھاری مقدارمیں اسلحہ وایمونیشن اوردھماکہ خیزمواد سے بھری ایک عدد مہران سوزوکی برآمد۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان کی اسپیشل آپریشن ونگ نے گزشتہ شب خفیہ اطلاع پرگلستان کے علاقے کلی اُمہ خان میں سرچ آپریشن کیا،کارروائی کے دوران سوزوکی مہران (AA-297)جوکہ اسلحہ وایمونیشن اوردھماکہ خیزمواد سے بھری ہو ئی تھی کو تحویل میں لیکرتفتیش شروع کر دی۔

تحویل میں لی گئی گاڑی سے بر آمد ہونے والے اسلحہ اور مواد میں 10عدد آر پی جی سیون،27عدد ڈیٹو نیٹر ،03عدد ہینڈ گرنیڈ،03عدد 12.7گن راؤنڈز،300 عدددھماکہ خیز موادفٹیڈبکس،04کلو ہیمر پن ، 01 بنڈل الیکٹرک وائر، 20فٹ پرائما کارڈ وائر، 02 عددآر ڈی ایکس اور02 عدد دھماکہ خیز مواد سے بھرا ہو ا بریف کیس سلنڈرشامل ہیں۔

(جاری ہے)

تا ہم مکان خالی ہو نے کی صورت میں کو ئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

بعد ازاں فرنٹیئر کوربلوچستان نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر کے اسلحہ اور با رودی مواد سے بھری گاڑی کو باحفاظت خالی کرا کر مزید تفتیش کیلئے گاڑی کوقبضے میں لے لیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ اسلحہ اور دھماکہ خیزموادملک دشمن عناصر کوئٹہ اور گردو نواح میں دہشتگردی کے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرناچاہتے تھے جسے ناکام بناتے ہوئے فرنٹیئرکوربلوچستان نے صوبے بالخصوص کوئٹہ شہرکو ایک بڑی تباہی سے بچالیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی فرنٹیئرکوربلوچستان نے قلعہ عبداللہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ کی فیکٹری اور ذخیرہ شدہ گولہ بارودبرآمد کیاتھاآئی جی ایف سی میجرجنرل محمد اعجازشاہد نے ایف سی کی بروقت اورکامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خفیہ اداروں کے موثراوربروقت روابط کی وجہ سے دہشتگرداپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے اور کوئٹہ شہر ایک بڑی تخریب کاری کے منصوبے سے محفوظ رہا۔انہوں نے کہا کہ صوبے سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کررکھاہے اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کو کیفر کردارتک پہنچایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :