Live Updates

تحریک انصاف کی کورکمیٹی نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے عمران خان کے فیصلے کی توثیق کردی،

خیبرپختونخوا سے حکومتی اتحاد کی سینیٹ کی7سات نشستیں بنتی ہیں ، پانچ نشستیں اپوزیشن کو جائیں گی ،پرویز خٹک

جمعہ 30 جنوری 2015 22:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) تحریک انصاف کی کورکمیٹی نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے عمران خان کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے بنی گالہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا سے حکومتی اتحاد کی سینیٹ کی7سات نشستیں بنتی ہیں جبکہ پانچ نشستیں اپوزیشن کو جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد میں سے چھ نشستیں تحریک انصاف کو ملیں گی جبکہ ایک نشست جماعت اسلامی کو دی جائیگی۔ پرویز خٹک نے کہاکہ کور کمیٹی کے اجلاس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات