کوہاٹ، پولیس کا چھاپہ ،اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھیننے والے رہزنوں کو سرغنہ سمیت گرفتارکرلیاگیا

جمعہ 30 جنوری 2015 22:18

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پولیس کا چھاپہ‘ اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھیننے والے رہزنوں کو سرغنہ سمیت گرفتارکرلیاگیا‘ اس حوالے سے ڈی ایس پی رحمت اللہ خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز عرفان اللہ ولد حبیب ساکن جنگل خیل کوھاٹ سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین لیاگیا تھا جس کی رپورٹ تھانہ کینٹ میں درج کرائی گئی واقعہ کی رپورٹ کے بعد ایس ایچ او اسلام الدین‘ سب انسپکٹر رحمت اللہ اور اے ایس آئی جابر خان کی قیادت میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ڈی ایس پی رحمت اللہ خان نے بتایا کہ کل رات محلہ سکندر میں ایک حجرے میں آگ بھڑک اٹھنے کی اطلاع موصول ہوئی پولیس موقع پرپہنچ گئی وہاں پر یہ راز فاش ہوا کہ اویس ولد محمد حسین ساکن محلہ پیر عبداللہ شاہ کوھاٹ چھینی گئی موٹرسائیکل کوکباڑ بنارہاتھا اس دوران آگ بھڑک اٹھی اور مذکورہ ملزم جھلس کر جاں بحق ہوگیا پولیس نے مزید تفتیش اور کاروائی کرتے ہوئے راہزن گروہ کے سرغنہ عیسیٰ خان ولد عبدالحکیم محلہ ایس پی سکندر خان جنگل خیل اوران کے ساتھی جہانزیب عرف زیبی ولد اسرار سکنہ محلہ ایس پی سکندر خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان کے حجرے سے عرفان ولد حبیب ساکن جنگل خیل کی کباڑ میں تبدیل موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی اس دوران ان کے حجرے سے موٹرکار اور دیگر گاڑیوں کے سکریپ سپیئرپارٹس بھی برآمد ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :