پشاورکے رہائشی میونسل کمیٹی کے ملازم کا بیوی بچوں سمیت نوکری سے نکالنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 30 جنوری 2015 22:18

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) کوہاٹی چوک کے رہائشی میونسل کمیٹی پشاور کے ملازم نے اپنے بیوی بچوں سمیت نوکری سے بلا کسی وجہ نکالنے کے خلاف گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت عبد الرشید کر رہے تھے ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عبد الرشید کا کہنا تھا کہ وہ میونسپل کارپوریشن پشاور میں بطور ہیلپر اور چوکیدار 35 سال سے کام کر رہا تھا لیکن چھوٹی سی بات پر انہیں نوکری سے برخاست کیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میری ڈیوٹی کے دوران کسی اور نے ایک عدد سٹپنی سوزوکی اور دو عدد بڑی بیٹریاں چوری کی تھی اور الزام مجھ پر لگایا ۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مجھے فوری طور پر بحال کیا جائے میں بے قصورہوں میں نے کوئی چوری نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :