پنجاب یونیورسٹی ٹیچرز فرنٹ نے الیکشن پینل کا باقائدہ اعلان کردیا

جمعہ 30 جنوری 2015 22:19

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لئے ٹیچرز فرنٹ نے ہیلے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر حسن مبین عالم کو بطور صدارتی امیدوار نامزد کردیا ہے جبکہ باقی امیدواروں میں نائب صدر آرٹس ڈاکٹر عابد چوہدری، نائب صدر سائنس ڈاکٹر فہیم آفتاب، جنر ل سیکرٹری ڈاکٹر محبوب حسین، جوائنٹ سیکرٹری فرحان چوہدری، خزانچی ڈاکٹر مقیت جاوید جبکہ ممبر ایگزیکٹو نیو کیمپس کے امیدواروں میں ، مدثر اعظم، ایوب زیدی ، شبیر سرور، نعمانہ امجد ، نعیم اللہ، سونیا عمر اور اولڈ کیمپس سے سردار اصغر اقبال اور مصباح سلطانہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

صدارتی امیدوار کے نام میں تبدیلی ٹیچرز فرنٹ کے اہم اجلاس میں کی گئی ۔ اجلاس میں ڈاکٹر شازیہ قریشی، ، ڈاکٹر محبوب حسین، ڈاکٹر شاہد منیر، ڈاکٹر امحمد اختر سمیت سینکڑوں اساتذہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ اکیڈیمک گروپ کی طرف سے مکمل طور پر غیر مشروط حمایت کے اعلان کی وعدہ خلافی کے باعث ٹیچرز فرنٹ نے اپنے صدارتی اُمیدار کو تبدیل کیا ہے۔ واضح رہے کہ اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 10 فروری کو ہوں گے ۔