حکو مت بجلی کی قیمتوں میں3روپے فی یونٹ اضافہ کر کے قوم کی جیبوں پر ڈاکہ مار نے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ‘ محمود الرشید ،

پنجاب میں چینی کی قیمت میں فی بوری100روپے اضافہ حکمرانوں کی غر یبوں کا خون نچوڑنے کی پا لیسی کا حصہ ہے‘ اپوزیشن لیڈر

جمعہ 30 جنوری 2015 22:38

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ حکو مت بجلی کی قیمتوں میں3روپے فی یونٹ اضافہ کر کے قوم کی جیبوں پر ڈاکہ مار نے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ‘پنجاب میں چینی کی قیمت میں فی بوری100روپے اضافہ حکمرانوں کی غر یبوں کا خون نچوڑنے کی پا لیسی کا حصہ ہے ‘دہشت گردکسی بھی صورت اپنے عزائم میں کا میاب نہیں ہونگے اورہم شکار پور اما م بارگاہ میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت اور ورثاء سے مکمل اظہار ہمدردی کرتے ہیں ۔

اپنے دفتر میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الر شید نے کہا کہ توانائی بحران کی وجہ سے پاکستان میں جتنی مہنگائی اور بے روز گاری ہوئی ہے ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی مگر اس کے باوجود لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کیلئے حکمرانوں کے وعدے صرف باتوں تک نظر آرہے ہیں عملی طور پر کچھ نہیں کیا جا رہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف عوام بجلی کی ترس رہے ہیں تو دوسری طرف بجلی کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کا ظالمانہ اقدام ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ شوگرز ملز مالکان کسانوں کے واجب الادا 60ارب روپے ہضم کرنے کے ساتھ ساتھ چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر رہے مگر پنجاب کے حکمران خاموش تما شائی بنے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :