امریکی حکومت کا افغان طالبان کو دہشت گرد گروپ تسلیم کرنے سے انکار ،

اوباما انتظامیہ کو شدید تنقید کا سامنا ، افغان طالبان دہشت گردی سے ملتے جلتے کام کرکے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن انہیں دہشت گرد نہیں کہا جاسکتا، ترجمان وائٹ ہاوس

جمعہ 30 جنوری 2015 23:06

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) امریکی حکومت نے افغان طالبان کو دہشت گرد گروپ تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد اوباما انتظامیہ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا کہ افغان طالبان دہشت گردی سے ملتے جلتے کام کرکے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن انہیں دہشت گرد نہیں کہا جاسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طالبان ایک خطرناک تنظیم ہے لیکن سب سے اہم یہ ہے کہ طالبان اور القاعدہ میں تفریق کی جائے۔دوسری جانب وائٹ ہاوٴس کے ترجمان کے اس بیان کے بعد اوباما انتظایہ کو حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ امریکی تبصرہ نگاروں نے بھی اس حوالے سے وائٹ ہاوٴس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ طالبان لوگوں کے گلے کاٹتے ہیں، بسوں اور مارکیٹوں میں بم دھماکے کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں دہشت گرد نہ کہا جانا مذاق کے علاوہ اور کچھ نہیں اور یہ تفریق حقیقت پسندی کے بجائے سیاسی لگ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :