منظور احمد وٹو کی اظہر حسن ڈار کے گھر جاکر اہلیہ کی وفات پراظہار تعزیت

جمعہ 30 جنوری 2015 23:18

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹواظہر حسن ڈار قائم مقام صدر ضلع گوجرانوالہ کی اہلیہ کی وفات پر ان سے تعزیت کرنے گوجرانوالہ گئے۔

(جاری ہے)

انکے ہمراہ پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے سیکریٹری جنرل تنویر اشرف کائرہ، سہیل ملک، سینےئر نائب صدر پنجاب انکے ہمراہ تھے۔ انہوں نے مرحومہ کے بلندی درجات اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔