مصر: ملیشیا کے حملوں میں ستائیس افراد ہلاک، متعدد زخمی

ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد فوجیوں اور سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کی ہے،حکام

جمعہ 30 جنوری 2015 23:26

قاہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) مصر کے سینیائی صوبے کے دار الحکومت العریش میں ملیشیا کے حملوں میں ستائیس افراد ہلاک اور تین درجن کے لگ بھگ زخمی ہو گئے ہیں۔حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد فوجیوں اور سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کی ہے۔

(جاری ہے)

حملہ آوروں کا نشانہ العریش پولیس کا ہیڈ کوارٹر فوجی اڈہ اور اسکی رہائشی کالونی تھی۔ حملہ آوروں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑیاں اڑائیں اور پھر راکٹ فائر کئے۔ ایک دوسرے واقعہ میں رفاہ چیک پوسٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ سینائی میں معزول صدر محمد مرسی کے حامی حکومت کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔ گذشتہ برس اکتوبر کے بعد یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔

متعلقہ عنوان :