سید واصف علی شاہ کا اعزاز

جمعہ 30 جنوری 2015 23:27

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)سید واصف علی شاہ مہمند ولد سید راد علی شاہ نے بنوں بورڈ میں ایف ایس سی (پری انجینئرنگ) کے امتحان میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کر لی جبکہ سید واصف علی شاہ مہمند کوپورے فاٹا اور اپنے کالج میں فرسٹ پوزیشن لینے پر بنوں بورڈ کی طرف سے گولڈ میڈل اور اعزازی سرٹیفیکیٹ بھی دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں بنوں بورڈ میں تقسیم انعامات کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ و فنی تعلیم ملک شاہ محمد وزیر نے سید واصف علی شاہ مہمند کو گولڈ میڈل پہنایا۔