ٹیکس ریونیو کیلئے زراعت سمیت دیگر تمام مستثنی شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے،فیصل آباد کے تاجروں کا مطالبہ
جمعہ 30 جنوری 2015 23:32
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) فیصل آباد کے تاجروں نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ مہنگائی کے خلاف عوام کی چیخ و پکار کو سنیں اور مہنگائی و بیروز گاری کے شکنجے میں جکڑی عوام کے زخموں پر مرہم رکھیں اور لا قانویت کا کلچر ختم کرکے ملک میں خود انحصاری کی پالیسی اپناتے ہوئے ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ٹیکس ریونیو کیلئے زراعت سمیت دیگر تمام مستثنی شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے صرف تاجروں پر ہی ٹیکسوں کا بوجھ نہ ڈالا جائے صدرنجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد خواجہ شاہد رزاق سکا ،قائد حاجی شیخ محمد بشیر نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے اپیل کی کہ بجلی ، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اورسیلز ٹیکس میں اضافہ اور اور تاجروں پرنئے ٹیکس عائد کرنے کی بجائے سیاسی بنیادوں پر معاف کئے گئے اربوں،کھربوں روپے کے وہ تمام قرضے واپس لئے جائیں جوسابقہ حکومتوں نے سیاسی رشوت کے طور پر معاف کئے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ کتنے دکھ کامقام ہے کہ20 کروڑ کی آ بادی میں صرف 15 لاکھ افراد ٹیکس دہندگان ہیں اور بے حساب دولت رکھنے والے 40 لاکھ سے زائد سرمایہ دار و جاگیردار ، سیاستد ا ن ا ور وزیر مشیر قومی خزانے میں ٹیکس کی ایک پائی جمع نہیں کراتے صرف تاجروں کو ہی ٹیکسوں کی تیز دھار چھری سے زبحہ کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ جب تک ہر آدمی ایمانداری و دیانتداری سے اپنے حصہ کا کا ٹیکس نہیں دیگا تب تک ملک میں معاشی ترقی اور استحکام نہیں آیئگا انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اپنے روشن مستقبل کیلئے ملکی معیشت کو ترقی اورمضبوط بنانا چاہتی ہے لیکن یہ اس صورت ممکن ہوگا جب تاجروں کی طرح حکومت اور اسکی مشینری بھی تاجروں سے بھرپور تعاون کریگی تا جر رہنماؤں نے کہا کہ FBR کے غیر ضروری اور سخت رویہ کیوجہ سے تاجروں کیلئے کاروبار کرنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے IMFسے مزید قرضہ لینا ملکی معیشت پر خود کش حملہ کے مترادف ہوگا اسلئے حکومت IMF کی بجائے اسلامی ممالک سے تعاون حاصل کرتے ہوئے اپنے منشو ر کے تحت ہر قسم کی آمدنی پر ٹیکس لاگو کرے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.