پہلا گورنر گولڈ کپ فاٹا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں شروع ہوگئی

جمعہ 30 جنوری 2015 23:33

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پہلا گورنر گولڈ کپ فاٹا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں شروع ہوگئی جس کے افتتاحی میچ میں ساؤتھ وزیر ستان ایجنسی کی ٹیم نے خیبر ایجنسی کو 30 رنز سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی۔ ، باضابطہ افتتاح پی اے خیبر سید شہاب علی شاہ نے کیا ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا ارشد نوید، چیئر مین فاٹا ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن شاہد خان شنواری ، پی سی بی گورننگ بورڈ کے ممبر گل زادہ، چیئر مین سکروٹنی کمیٹی پی سی بی وصال درانی ، فاٹا ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدرنورالحق بلوچ، پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اصغر خان اوردیگربھی موجود تھے ۔

فاٹا ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فرسٹ گورنر گولڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ خیبرایجنسی اور ساؤتھ وزیر ستان ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں ساؤتھ وزیر ستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 187 رنز بنائے جس میں نوید 72 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔

(جاری ہے)

جواب میں خیبر ایجنسی مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 157 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، جس میں عاصم 53 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے۔

ساؤتھ وزیر ستان کی طرف سے ضیاء نے بہترین باؤلنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کی ۔ حفیظ نے دو سلیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی شہاب علی شاہ نے کہا کہ ہمارے نوجوان میں بے تحاشا ٹیلن ہے اور اس ٹورنامنٹ کے آرگنائزیشن کے ساتھ اس ٹیلنٹ کو آگے آنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا مہتا ب احمد نے ہر ایجنسی کے لئے چھ چھ مہینے کا ایک پلا ن تیار کیا ہے جس میں سپورٹس ، کلچر اور ایجوکیشن سرگرمیاں منعقد کی جائینگی تاکہ فاٹا کے نوجوان ملک کی سطح پر اپنا کردار ادا کرے انہوں نے ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ کمیٹی کیلئے پانچ لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیمیں شامل ہیں جن میں سات ایجنسی جن میں نارتھ وزیرستان ، ساؤتھ وزیر ستان ، کرم ایجنسی ، اورکزئی ایجنسی ، خیبرایجنسی ، باجوڑ ایجنسی ، اور چار ڈسٹرکٹ ، ٹانک ، ڈی آئی خان ، بنوں اور کوہاٹ شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :