23 ویں گورنر گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کر دیا

جمعہ 30 جنوری 2015 23:33

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) 23 ویں گورنر گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے 18 ٹیموں کو چار پولز میں رکھا گیا ہے جبکہ مقابلوں کا باقاعدہ آغاز اب چار فروری کی بجائے سات فروری کو ہوگا۔پول اے میں شمع کرکٹ کلب، خیبر ایجنسی،پشاور پینتھرز، فرنٹئیر فاوٴنڈیشن،روز کرکٹ کلب اور جانز کرکٹ کلب کو رکھا گیا ہے۔

پول بی میں آئی سی ایم ایس، کارکن، مہمند ایجنسی اور زیڈ جانز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پول سی میں شیرین محل کرکٹ کلب،ایس ٹی سی کلب، باجوڑ ایجنسی اور کاوٴنٹی کلب کو رکھا گیا ہے جبکہ پول ڈی میں پشاور کرکٹ کلب، ہینکرز کلب، ملک کلب اور ملک سپورٹس کلب کی ٹیمیں شامل ہیں۔افتتاحی میچ سات فروری کو ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ آٹھ سے دس فروری تک مزید تین میچ ارباب نیاز سٹیڈیم اور آٹھ سے گیارہ فروری تک چار میچ جمخانہ کلب گراوٴنڈ پر کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ایک لاکھ روپے اور رنرز اپ ٹیم کو پچاس ہزار روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔ منتظمین کے مطابق ان کی کوشش ہو گی کہ سیمی فائنلز اور فائنل کے مین آف دی میچ کو بھی نقد انعامی رقم دی جائے توقع ہے کہ بیش قیمت انعامات بھی دئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :