چوہدری شجاعت حسین کے دوبارہ سینٹ کا ممبر بننے کے امکانات روشن،

پیپلز پارٹی نے چوہدری شجاعت حسین کو دوبارہ سینیٹر بنانے بارے یقین دہانی کرادی

جمعہ 30 جنوری 2015 23:43

چوہدری شجاعت حسین کے دوبارہ سینٹ کا ممبر بننے کے امکانات روشن،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) چوہدری شجاعت حسین کے دوبارہ سینٹ کا ممبر بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی نے چوہدری شجاعت حسین کو دوبارہ سینیٹر بنانے بارے یقین دہانی کرادی ہے ۔

(جاری ہے)

(ق) لیگ ذرائع کے مطابق یہ یقین دہانی آصف زرداری نے ایک خصوصی ایلچی کے ذریعے بھجوائی ہے زرداری کے مرد خاص نے گزشتہ روز چوہدری برادران سے ملاقات کی اور دوبارہ سینیٹر بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے مسلم لیگ (ق) اس کے بدلے سندھ اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کرے گی

متعلقہ عنوان :