کابینہ ڈویژن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس فیصد کمی کرنے کی سمری اوگرا کو دوبارہ جائزہ کے لئے بھجوادی

جمعہ 30 جنوری 2015 23:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) کابینہ ڈویژن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس فیصد کمی کرنے کی سمری اوگرا کو دوبارہ جائزہ کے لئے بھجوادی ہے ۔ آج حتمی فیصلہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے اوگرا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس فیصد کمی بارے سمری دوبارہ جائزہ کے لیے اوگرا کو بھجوادی ہے اوگرا اب عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا جائزہ لے کر آج جمعہ کو دوبارہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لے کر سمری بھجوائے گا ۔ ذرائع نے بتایا کہ اوگرا نے دوبارہ جائزہ نو فیصد کمی کرنے کی سفارش کی ہے اکتیس جنوری 2015ء رات بارہ بجے کے بعد نئی قیمت لاگو ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :