عامر خان ایک بار پھر کچھ نیا کرنے کو تیار

ہفتہ 31 جنوری 2015 11:13

عامر خان ایک بار پھر کچھ نیا کرنے کو تیار

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء)پی کے کا ایلین ہو یا گجنی میں کچھ منٹوں میں ہر چیز بھولنے والا مریض، تھری ایڈیٹس کا چلبلا طالبعلم ہو یا لگان کا پرعزم دیہاتی بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان ہر روپ میں جچ جاتے ہیں۔ مگر اپنی نئی فلم میں وہ بالکل ہی نئے انداز کے ساتھ آرہے ہیں جس کا تو تصور بھی ان کے پرستاروں نے نہیں کیا ہوگا۔

(جاری ہے)

عامر خان کی اگلی فلم "دنگل" ہے جس میں وہ دو لڑکیوں کے والد کا کردار ادا کریں گے اور وہ اس میں ایک بوڑھے شخص بنے نظر آئیں گے۔ اور مسٹر پرفیکٹ کا یہ روپ ان کے پرستاروں نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ عامر اس فلم میں ایک ریسلر بن رہے ہیں جس کے لیے انہیں نے بالوں کو بہت چھوٹا اور داڑھی کو سفید کیا ہے۔ یہ فلم ریسلر مہاویر پھوگٹ کی زندگی پر بنائی جارہی ہے جو انڈین خواتین ریسلرز گیتا اور ببیتا کے والد ہیں۔