ہالی ووڈ فلم کنگز مین دی سیکرٹ سروس کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

ہفتہ 31 جنوری 2015 11:13

ہالی ووڈ فلم کنگز مین دی سیکرٹ سروس کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) جیمز بانڈ کے جاسوسی کردار پر مبنی ہالی ووڈ کی نئی فلم کنگز مین دی سیکرٹ سروس کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میتھیو واگھن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی ایک ایسے لاوارث نوجوان کے گرد گھومتی ہے جسے جاسوسی کرنیوالی ایک ایجنسی ماہر جاسوس بنانے کیلئے ٹریننگ دیتی ہے۔فلم میں نوجوان جاسوس کا کردار ٹیرن ایگرٹن نبھائیں گے جبکہ دیگر اداکاروں میں کولن فرتھ،مائیکل کین ، اور سیموئل شامل ہیں۔جاسوسی کی دنیا میں تہلکہ مچادینے والی ایکشن سے بھرپور فلم 13فروری کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :