سٹار آل راؤ نڈرشاہد آفریدی نے مزید دو ریکارڈ اپنے نا م کرلیے

ہفتہ 31 جنوری 2015 11:15

سٹار آل راؤ نڈرشاہد آفریدی نے مزید دو ریکارڈ اپنے نا م کرلیے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31۔جنوری 2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے مزید دو ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں ۔ نیو زی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں پہلے ایک روزہ میچ میں جب آفریدی نے اپنی نصف سنچری مکمل کی تو یہ انکے ون ڈے کیریئر کا 10 واں موقع تھا کہ جب انہوں نے 22یا اس سے کم بالوں پر نصف سنچری مکمل کی جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔

(جاری ہے)

آفریدی اپنے ایک روزہ کیریئر میں 18گیندوں پر 3مرتبہ ،19گیندوں پر 1مرتبہ ، 20گیندوں پر 2مرتبہ ، 21گیندوں پر 3دفعہ اور 22گیندوں پر 1 مرتبہ نصف سنچری مکمل کر چکے ہیں ۔ اس اننگز میں بو م بوم آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ایک روزہ کیریئر کے 50چھکے بھی مکمل کیے ۔اس سے قبل وہ سری لنکا کے خلاف 63اور بھارت کے خلاف 50چھکے لگا چکے ہیں جو ایک اور ریکارڈ ہے ۔