بنگلہ دیشی بورڈ نے پاکستان کی جانب سے سیریز کے منافع میں حصہ مانگنے سے متعلق جواب دینے کیلئے مہلت مانگ لی

ہفتہ 31 جنوری 2015 11:53

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی جانب سے اپریل میں متوقع باہمی سیریز کے منافع میں حصہ مانگنے سے متعلق جواب دینے کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت مانگ لی ہے ذرائع کے مطابق پاکستان نے 2011 میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا اور اب بنگلہ دیش کو پاکستان میں دو ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلنے آنا ہے تاہم وہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان آنے میں ہچکچاہٹ کا شکا رہیں دوسری جانب پاکستان بھی متحدہ عرب امارات میں اس سیریز کی میزبانی میں دلچسپی نہیں رکھتا کیونکہ بنگلہ دیش کی کم رینکنگ کی وجہ سے یہ میزبانی زیادہ منافع بخش ثابت نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ سیریز بنگلہ دیش میں ہی کھیلنے کی پیشکش کی ہے اور وہ چاہتا ہے کہ بنگلہ دیش سیریز سے ملنے والے منافع میں سے پاکستان کو بھی حصہ دے۔

متعلقہ عنوان :