آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل ‘ نوویک جوکووچ اور اینڈی مرے کل آمنے سامنے ہونگے

ہفتہ 31 جنوری 2015 11:55

میلوربن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں نوویک جوکووچ اور اینڈی مرے کل اتوار آمنے سامنے ہوں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق دفاعی چیمپئن سٹانسلاس واورینکا سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا اور دو ٹاپ کھلاڑیوں جوکووچ اور مرے نے عمدہ کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے عالمی نمبر ایک جوکووچ نے دفاعی چمپئن واورینکا کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی ‘ مرے نے ٹامس برڈچ کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

جوکووچ کو اس سے قبل چار بار آسٹریلین اوپن کے ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے اور وہ پانچویں بار ٹائٹل اپنے نام کر کے تاریخ رقم کرنے کے خواہاں ہیں، جوکووچ اگر یہ ٹائٹل جیت گئے وہ پانچ بار آسٹریلین اوپن جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔ جوکووچ کو مجموعی طور پر سات گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :