مائیکل کلارک سرجری کے بعد پہلی بار رواں ہفتے پرفارمنس کا مظاہرہ کرینگے

ہفتہ 31 جنوری 2015 11:55

مائیکل کلارک سرجری کے بعد پہلی بار رواں ہفتے پرفارمنس کا مظاہرہ کرینگے

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء)آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل اپنی فٹنس ثابت کرنے کیلئے گریڈ کرکٹ میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا حکام کے مطابق کلارک گریڈ کرکٹ میں بلے باز کی حیثیت سے کھیلیں گے اور اس کے بعد وہ بنگلہ دیش کے خلاف کرکٹ آسٹریلیا الیون کی بھی نمائندگی کریں گے۔ کلارک نے کہا کہ گریڈ کرکٹ میں شرکت میری مکمل فٹنس کی بحالی کی طرف پہلا قدم ہو گا اور بلا شبہ یہ میرے لئے باعث مسرت ہے۔ آسٹریلوی فزیو ایلکس نے کہا کہ کلارک تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور ہمیں پورا یقین ہے کہ وہ میگا ایونٹ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔