اسلامی شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کا کیمیائی ہتھیاروں کا ماہر اتحادیوں کی بمباری میں ہلاک ہو گیا ہے ‘ امریکی فوج کا دعویٰ

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:03

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامی شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کا کیمیائی ہتھیاروں کا ماہر اتحادیوں کی بمباری میں ہلاک ہو گیا ہے۔بیان کے مطابق ابو مالک کی تربیت کے باعث دولتِ اسلامیہ کیمیائی ہتھیاروں کی صلاحیت حاصل کرنے کی جانب گامزن تھی۔

(جاری ہے)

امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ ابو مالک عراق کے سابق صدر صدام حسین کی حکومت میں کیمیائی ہتھیاروں کے انجینئر تھے اور بعد میں انھوں نے دولتِ اسلامیہ میں شمولیت اختیار کر لیامریکہ اور اتحادیوں نے دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر اب تک دو ہزار بار بمباری کی ہے۔

امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو مالک 24 جنوری کو موصل کے قریب بمباری میں ہلاک ہوئے۔بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ابو مالک کی ہلاکت کے بعد کیمیائی ہتھیار بنانے اور استعمال کرنے کی دولت اسلامیہ کی صلاحیت کو نقصان پہنچا ہے۔واضح رہے کہ کئی بار دولت اسلامیہ پر کلورین گیس استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے لیکن اس کے پاس بہت سارے کیمیائی ہتھیارموجود ہونے کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :