افغان طالبان کاپاکستانی میں مقیم افغان شہریوں کی حراست اور مبینہ طور پر بد سلوکی پر تشویش کا اظہار
ہفتہ 31 جنوری 2015 12:03
کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) افغان طالبان نے پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی حراست اور ان کے ساتھ مبینہ طور پر بد سلوکی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے افغان پناہ گزینوں کو حراساں کرنے سے روکنے کی درخواست کی ہے۔افغان طالبان کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیز پر ملک کے مختلف صوبوں، خصوصاً خیبر پختونخوا سے افغان تارکین وطن کو غیر قانونی طور پر حراست میں لینے اور تشدد کرنے کا الزام لگایا گیا ۔
انھوں نے خبردار کیا کہ افغان شہریوں کونشانہ بنانے سے افغانستان اور پاکستان کے مابین دشمنی پیدا ہوگی۔افغان طالبان نے بتایا کہ پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیز ملک کے مختلف صوبوں خصوصاً خیبر پختونخوا میں گزشتہ ماہ سے آپریشن اور تفتیش میں مصروف ہیں۔(جاری ہے)
ہر قوم کو اپنی ریاست کی حدود میں بلا تفریق تفتیش کا حق ہے تاہم بدقسمتی سے گزشتہ ماہ کے دوران پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا اور ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا، جبکہ ان کی وجہ سے سیکیورٹی کے کوئی مسائل پیدا نہیں ہو رہے تھے۔
بیان کے مطابق یہ مہاجرین گزشتہ تین عشروں سے پاکستان میں پرامن طور پر رہائش پذیر ہیں ‘ متعدد کے پاس یہاں رہنے کی قانونی دستاویزات بھی موجود ہیں۔افغان طالبان کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور افغانستان کے شہری مسلم بھائی چارے کی ڈور میں مضبوطی سے بندھے ہوئے ہیں ‘ ان کی ثقافتی اور تاریخی روایات بھی آپس میں جڑی ہوئی ہیں، لہذا یہ بات دونوں قوموں کے مشترکہ مفاد میں ہے کہ ان روابط کو مزید مستحکم بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ ہزاروں افغانوں کی پاکستان میں موجودگی نے دونوں قوموں میں ایک دوسرے کیلئے باہمی بھائی چارے اور ہمدردی کے جذبات پیدا کیے ہیں لیکن اگر افغانوں کے ساتھ برا سلوک کیا گیا تو اس سے دونوں قوموں کے درمیان دشمنی پیدا ہو جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.