لبنان میں قائم شدت پسند گروپ اسرائیل کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتا ‘لڑائی ہوئی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے ‘حسن نصر اللہ

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:09

بیروت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) حزب اللہ کے سربراہ، حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ لبنان میں قائم شدت پسند گروپ اسرائیل کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتا تاہم وہ کسی بھی مقام پر اور کسی بھی وقت جنگ کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

شام میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے حزب اللہ کے چھ رہنماؤں اور ایک ایرانی جنرل کی ہلاکت کی تعزیتی محفل سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے، نصر اللہ نے اس حملے کو قتل کا ایک جرم قرار دیاانہوں نے کہاکہ لبنان میں قائم شدت پسند گروپ اسرائیل کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتا تاہم وہ کسی بھی مقام پر اور کسی بھی وقت جنگ کیلئے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :