امریکی پابندیاں ‘ روس نے چار امریکی شہریوں کو بلیک لسٹ کردیا

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:09

ماسکو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) روس نے چار امریکی شہریوں کو بلیک لسٹ کردیا۔ روسی حکام نے امریکہ کو خبردار کیا کہ امریکہ کو ہر اس اقدام کا جواب دیا جائے گا جو روس کے خلاف اٹھایا گیا ہو۔امریکہ کی جانب سے روس پر پابندیاں لگانے اور روسی شہریوں کو بلیک لسٹ کیئے جانے کے بعدروسی وزارت خارجہ نے چار امریکی شہریوں کو بلیک لسٹ کردیا۔

(جاری ہے)

روسی حکام کے مطابق گزشتہ ماہ امریکہ نے روسی افسران پر فراڈ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر نام نہاد فہرست تیار کی تھی جس کے بعد امریکہ میں مقیم روسی شہریوں کے اثاثے منجمد کرکے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگائی گئی تھی روس نے بھی رد عمل میں امریکی شہریوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔ روسی حکام نے بتایا کہ امریکی ایما پر ایک روسی شہری کو مالدیپ میں بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :