ہندوستان کی سب سے خوش قسمت لڑکی ۔۔ جس نے چودہ سال کی عمر میں اعزاز پا لیا

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:11

ہندوستان کی سب سے خوش قسمت لڑکی ۔۔ جس نے چودہ سال کی عمر میں اعزاز پا ..

بھارت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) راجھستان کی مغربی ریاست میں رہنے والی چودہ سالہ پائل اپنے گاوٴں میں طفل پارلیمنٹ کی نگران ہے پائل اپنے ہی ہم عمر کچھ ساتھیوں کے ساتھ گاوٴں میں لوگوں کو بچوں کی پڑھائی پر قائل کرتی ہے اور دن رات جوان لڑکیوں کی پڑھائی اور چھوٹی عمر میں شادی کے خاتمے کے لیے ان تھک کوششیں کر رہی ہے۔ امریکی صدر براک اوباما کے دورہ بھارت کے دوران بھارت کی کل آبادی میں سے پائل کو مشل اوبامہ سے ملاقات کے شرف کے لیے منتخب کیا گیا۔

اس انتخاب کے پیچھے صرف پائل کی چھوٹی سی عمر میں معاشرے کے لیے کی جانے والی خدمات تھیں۔ پائل کا کہنا تھا کہ جب اسے مشل اوبامہ سے ملنے کے لیے بلایا گیا تب تک اسے اس ملاقات کی اہمیت کا اندازہ نہیں تھا۔

(جاری ہے)

لیکن جیسے ہی میں مشل اوبامہ سے ملی تو انہوں نے مجھے بہت اچھے طریقے سے گلے لگایا ۔ میں ان کے اس طرح سے مجھے گلے لگانے پر حیران تھی کیون کہ کوئی بھی ہم جیسے غریبوں سے سیدھے منہ بات کرنا تک پسند نہیں کرتا۔

پائل کا کہنا تھا کہ خاتون اول کی جانب سے گرمجوشی سے ملنے والی اس جپھی اور بین الاقوامی سطح پر شہ سرخیوں میں آنے کے بعد مجھے بہت اچھا محسوس ہوا۔ چودہ سالہ پائل جگجیت کا کہنا تھا کہ مجھے لگا میں دنیا کی خوش قسمت ترین لڑکی ہوں۔ مشل اوبامہ سے متعلق پائل نے بتایا کہ وہ بہت اچھی تھیں انہوں نے مجھے گلے لگانے کے بعد اپنی ایک انگوٹھی اتار کر میری جانب بڑھا دی لیکن میں نے اسے لینے سے انکار کر دیا کیونکہ میرے والدین نے مجھے تحائف لینا نہیں سکھایا۔

پائل نے مزید کہا کہ جب انہوں نے مجھے گلے لگایا تو مجھے سمجھ نہیں آیا کہ میں کس طرح ری ایکٹ کروں۔ لوگوں نے ملاقات کے بعد میرے سے پوچھا کہ تمہیں مشل اوبامہ کے گلے لگ کے کیسا لگا۔ میں حیران تھی کہ لوگ اتنی دلچسپی کیوں لے رہے ہیں لیکن میں نے جو بھی محسوس کیا میں بتا نہیں سکتی۔